رمضان المبارک کے بابرکت مہنے میں 250 گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ چوہدری عبدالرشید

جہلم: عرصہ 40 سال سے مجاہدہ آباد میں قائم فلاحی کمیٹی جس کے بانی (چوہدری محمد لطیف مرحوم) نے خدمت کا بیڑا اٹھایا ان کے صاحبزادے چوہدری عبدالرشید (سرپرست)فلاحی کمیٹی نے آج بھی جاری رکھا ہو ا ہے، حسب روایت امسال ماہ رمضان المبار ک میں خدمت خلق کے لئے ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہیں۔
سرپرست فلاحی کمیٹی چوہدری عبدالرشید نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اللہ کی خوشنودی کیلئے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 250 گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جو رازداری سے مستحق، نادار اور غریب ضرورت مند گھرانوں کو ہمارے فلاحی کمیٹی ممبران جن میں صدر چوہدری ظفر محمود، جنرل سیکرٹری ملک سہیل انجم اور فلاحی کمیٹی کے تمام معزز ممبران اپنے علاقوں میں پہنچا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تقریباً 15گھرانوں کو ہر ماہ ر اشن مہیا کیا جاتا ہے جو کہ جاری ہے۔ آخر میں چوہدری عبدالرشید نے اپنے معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہد علی(محشر جنرل سٹور) اور ان کے سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ہر سال پیکج وصول کرنے والے خوش دلی سے پیش آتے ہیں۔