جہلم میں تیز دھار آلے کے وار سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی انسپکٹر کو قتل کر دیا

0 66

جہلم کے نواحی علاقہ میں تیز دھار آلے کے وار سے سگے بھائی نے بڑے بھائی پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جہلم کے علاقہ کالا دیو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سگے بھائی نے تیز دھار آلے کے وار سے بڑے بھائی پولیس انسپکٹر خالد محمود کو قتل کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی وجہ عناد گھریلو تنازعہ تھا، مقتول محکمہ پولیس میں انسپکٹر تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


انسپکٹر خالد محمود کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم انسپکٹر خالد محمود کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.