مہنگائی کے پسے عوام کو تین تین آٹے کے تھیلے بالکل مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ عثمان انور

جہلم: مفت آٹے کی فراہمی میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں، تمام آٹا پوائنٹس پر شہریوں کو بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ اور بروقت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بات سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے جہلم اور دینہ میں قائم آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ سے آٹے کی تقسیم بارے استفسار کیا جبکہ آٹے کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے درپیش مسائل و مشکلات بارے پوچھا، انہوں نے آٹا پوائنٹ پر قائم محکمہ صحت کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہماری عوام کی ضرورت بھی، مہنگائی کے پسے عوام کو ایک ماہ میں تین تین آٹے کے تھیلے بالکل مفت فراہم کئے جارہے ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی روکاوٹ پیش نہیں آنی چاہئے۔
انہوں نے مختلف جگہ شہریوں کے شناختی کارڈ سکین کرنے کے طریقہ کار کو دیکھا اور اہم ہدایات دیں۔جس کے بعد انہوں نے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر قائم مفت آٹے کے پوائنٹس کا دورہ کیا اور اسٹور انتظامیہ سے آٹے کی سپلائی اور تقسیم کاریکارڈ چیک کرتے ہوئے شہریوں کو بہترطریقے سے آٹا تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔