نمبرداروں نے ہمیشہ ریاست اور اداروں کیساتھ ملکر تعمیر وطن میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔ کمشنر لیاقت علی

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ نمبر داروں نے ہمیشہ ریاست اور اداروں کیساتھ مل کر تعمیر وطن میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس قومی خدمت کا اعتراف ہونا انتہائی ضروری ہے، نمبر دار ریاست کا اہم ستون ہیں۔
انھوں نے کہا کہ راو لپنڈی ڈویژن میں نمبر داروں کو با قائدہ دفتر دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کوئی انتقال اور رجسٹری موضع کے نمبردار کی تصدیق کے بغیر قابل قبو ل نہیں ہوگی۔ نمبرداروں کا یہ فرض ہے کہ وہ گاؤں اور علاقوں میں سرکاری دستاویزات میں ہونیوالی بے قاعد گیوں کی نشاندہی کریں، انشاءاللہ فوری ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے ریونیو سے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو ہدایات جا ری کیں کہ نمبر داروں کیساتھ ور کنگ ریلیشن شپ کو فوقیت و اہمیت دی جائے۔