جہلم: جان بچانے والی ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے مریضوں مشکلات میں ڈال دیا

0 63

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات میں ڈال دیا جبکہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی قلت کے باعث بازاروں میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔

رپورٹ کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافے سے مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں چیک اپ کرانے والے مریضوں کو جب ڈاکٹر نسخے میں جو ادوایات لکھ کر دیتے ہیں وہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتیں، اگر مل بھی جائیں تو مہنگے داموں ملتی ہیں اور کسی مستند کمپنی کی بجائے لوکل سطح پر ادو یات تیار کرنے والی کمپنیوں کی ملتی ہیں۔

اس وقت متعدد ادویات میڈیکل سٹوروںسے غائب ہیں، مارکیٹ میں ایز ومکس ،سی اے سی اور، ایور میٹ، ایچ سی کیو، ریسوچن، فلیجل، نیگرام، ڈیپی ٹرون، ریوی ٹرول سمیت دیگر ادویات کی قلت ہے ، ادویات میڈیکل سٹوروں پر دستیاب نہیں۔

نزلہ زکام، کھانسی، گلے کی خرابی، بخار، جسم درد اور پیٹ کی بیماریوں کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد ایسی لا تعداد ادویات بھی ہیں جن کی قیمتوں میں 35 سے 60 فی فیصد کے قریب اضافہ کر دیا گیا، ان میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات شامل ہیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گھمبیر مسئلے کی طرف توجہ دیں اور ادویات کی قلت سمیت ان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات کم ہو سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.