جہلم شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں قائم مساجد میں قرآنی تعلیم ختم ہو کر رہ گئی

0 70

جہلم: شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں قائم مساجد میں قرآنی تعلیم ختم ہو کر رہ گئی، شہری علاقوں کے بچے قرآن پاک کی تعلیم سے محروم ہونے لگے، بچوں کے والدین نے قاری، علمائے کرام کو گھروں میں ماہانہ اجرت پر رکھ کر بچوں کو دینی تعلیم دلوانے پر مجبور، شہریوں کا حکومت سے محلوں میں قائم مساجد کے اندر دینی تعلیم دلوانے اور تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مسجدوں کے قاری بچوں کو دینی تعلیم دینے سے عاری ہیں، جس کے باعث شہروں میں موجود بچے دینی تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں ، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس اہم فریضے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں نماز اور نماز جمعہ پڑھانے والے علمائے کرام کو بچوں کو دینی تعلیم دینے کا پابند بنایا جائے سکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین بارے بھی آگاہی حاصل کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.