جہلم کے شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ مہم کی تائید کر دی

0 95

جہلم کے شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ مہم کی تائید کردی۔ رمضان المبارک میں غیر معمولی قیمتیں بڑھنے کے باعث شہریوں کے لیے پھل خریدنا ناممکن ہو چکا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ مہم کی تائید کرتے ہوئے جہلمیوں نے بھی تین دن تک پھل کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں اعتدال پر نہیں لا سکے۔ خود ساختہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی مہم کا ہتھیار کار گر ثابت ہو سکے گا۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر پھلوں اور مرغی کے گوشت کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے تو چند یوم میں قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

دوسری جانب شہر کی سماجی رفاعی فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے خلاف بائیکاٹ کیا جائے جنہوں نے مہنگائی پیدا کی ہوئی ہے تو تمام پاکستانیوں کو مہنگائی کی لعنت سے آزادی مل سکتی ہے۔ اب ہر شخص کواپنے حقوق کی خاطر گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اور مہنگائی کا باعث بننے والے حکمرانوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینکنا ہوگا جن سے ملک میں معاشی بدحالی اور بے چینی کی فضاء قائم ہوئی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.