جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان اسلحہ اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان اسلحہ اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،پتنگ فروش ملزم سمین سے 5 پتنگیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم خرم سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی اور جہلم ناصر محمود باجوہ پیشہ وارجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔