سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شعیب کیانی کی خدمات ناقابل ستائش ہیں۔ سماجی حلقے

جہلم: سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شعیب کیانی کی خدمات ناقابل ستائش ہیں، ان کی تعیناتی کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی پنجاب بھر میں ہر لحاظ سے تسلی بخش رہی، جس کا واضح ثبوت ماہ جنوری، فروری کے انڈیکس میں پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 100 فیصد سکور کے ساتھ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر رہا۔
ان خیالات کا اظہار جہلم شہر کی معروف کارروباری سماجی و سیاسی، رفاعی، فلاحی شخصیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرشعیب کیانی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رینکنگ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ مانیٹرنگ کی ٹیموں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی رپورٹس کی روشنی میں شائع کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شعیب کیانی جس طرح دیانتد ارور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں بطور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم خدمات سرانجام دیں۔
سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر شعیب کیانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں بھی اسی جذبے کے تحت خدمات سرانجام دیں گے اور ملک سے محبت کا ثبوت پیش کریں گے۔