جہلم میں پنجاب کالج کے باہر لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0 135

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کالج کے باہر لڑائی جھگڑا، ہوائی فائرنگ کرنیاور راستہ روکنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت شمریز اور میر شایان کے ناموں سے ہوئی، کالا گجراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نجی کالج کے باہر چند ملزمان لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں اور راستہ روک رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.