ضلعی انتظامیہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام

0 96

جہلم: ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام، رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے۔

کیلا فی درجن رمضان سے قبل 200 روپے جبکہ رمضان میں 400 روپے، سیب 250 روپے سے 400 روپے فی کلو، تربوز 100 روپے کلو سے 200 تا 300 روپے فی کلو، درجن مالٹا 250 سے 500 تا 600 روپے، انگور 400 سوروپے سے 800 روپے فی کلو اور دیگر سبزی فروٹ اور اشیائے خوردونوش کے نرخ بھی عام آ دمی کی پہنچ سے دورہو چکے ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دفتر سے باہر نکال کر شہر کے بازاروں میں نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش خرید کر استعمال کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.