جنگلات کا تحفظ ہی سرسبز و شاداب پنجاب کی ضمانت ہے۔ سدھیر احمد مغل

0 77

جہلم: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر کہا کہ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے صاف آب و ہوا کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں جنگلات کی کمی ملک میں کم بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور جنگلات کی کمی کے باعث ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گلوبل وارمنگ جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

سدھیر احمد مغل نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے ضلع بھر میں بھر پور انداز سے شجر کاری مہم کا آغاز کررکھا ہے شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں ہزاروں پھولدار، پھلدار، سایہ دار پودے لگائے جائیں گے جبکہ ضلع بھر میں موجود قدیم جنگلات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، سگھرپور، وچلہ بیلا سمیت قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں، غریب وال، جلالپور شریف کے جنگلات میں لگے قدیم درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہر شہری کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے زمینی کٹاؤ اور زمین کی سیم سے حفاظت کے لیے جنگلات ناگزیر ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ذمہ داران جنگلات کے کٹاؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہے ہیں کیونکہ جنگلات کا تحفظ ہی سرسبز و شاداب پنجاب کی ضمانت ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.