جہلم میں ماہ صیام کے پہلے روزے سے ہی شہریوں کو سوئی گیس کی شدید قلت کا سامنا

0 91

جہلم: شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں ماہ صیام کے پہلے روزے سے ہی خواتین کو سو ئی گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا، شہر کے پیشتر علاقوں میں گیس کی بندش رہی ، شہریوں کو سحری و افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق شہر سمیت بیشترعلاقوں میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو خواتین کو سحری و افطاری کی تیاری میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سوئی گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو بازاروں سے کھانا لانا پڑا، بارش کے باعث سردی میں بھی گرم پانی تک مہیا نہ ہو سکا۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور آئے دن بجلی کے بلوں میں اضافے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی حکومتی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سوئی نادرن گیس کو عام صارفین تک بلاتعطل گیس کے فراہمی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کرے تاکہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.