مردم شماری؛ جہلم میں استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار

0 67

جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے معزز استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ کالاگجراں اوران کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے معزز استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتارکو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔

درخواست دہندہ نے پولیس کو بتایا کہ میں مردم شماری کے سلسلہ میں گلی سے جا رہا تھا کہ ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور راستہ نہ ملنے کا بہانا بنانا کر میرے پر حملہ آور ہو گیا اور گالم گلوچ کی جس پر ایس ایچ او تھانہ کالاگجراں نے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمو د باجوہ نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران خلل ڈالنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ا یس ایچ او تھانہ کالاگجراں اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.