جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان گرفتار، منشیات اور پتنگیں برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان گرفتار، منشیات اور پتنگیں برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم شیراز کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمدکر لی جبکہ تھانہ سول لائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طارق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمدہوئی۔
تھانہ کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بلال کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چر س کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں عمیر اور حمزہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور 3ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائے گی۔