بین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دینے سے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

جہلم: ضلع بھر میں بین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے ہی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے، اس سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امن کمیٹی اور شہریوں کا انفرادی کردار انتہائی اہم ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں خاص طور پر ضلع میں 21رمضان المبارک کویوم علی کے جلوس کے حوالے سے تمام علماکرام، ذاکرین اور خطیب حضرات امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔