جہلم میں جگہ جگہ رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے قائم کر لئے

0 70

جہلم: جادہ تا شاندار چوک، شاندار چوک تا بلال ٹاؤن، شاندار چوک تا کچہری، شاندارچوک تا میجر اکرم شہید روڈ پرسے گزرکر جانے والے رکشے گزر کر جاتے ہیں۔

جگہ جگہ رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں، جن کی وجہ سے ٹریفک میں خلل اور انکروچمنٹ میں اضافہ ہو چکا ہے، غیر قانونی رکشہ اڈوں سے پرائیویٹ لوگ ہزاروں کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔

آرٹی اے سیکرٹری ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی سرپرستی کیوجہ سے شاندار چوک ، چاندنی چوک، میجر اکرم شہید کے باہر رکشہ اسٹینڈ ویرانی کا منظر پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

رکشوں کو اسٹینڈ میں کھڑا کرنے کی بجائے رکشہ ڈرائیوروں نے سڑکوں پر رکشے کھڑے کرکے سواریاں بٹھانا شروع کررکھی ہوتی ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والی چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اگر کوئی موٹر سائیکل سوار یا گاڑی کا ڈرائیور رکشہ ڈرائیوروں کو سڑک کھولنے کی بابت کہے تو رکشہ ڈ رائیورز لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت ٹریفک پولیس کا عملہ فرضی کار روائیاں کر کے چلتے بنتے ہیں ۔مگر آج تک رکشہ ڈرائیوروں کے کاغذات جن میں ڈرائیورز کا لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیور کا شناختی کارڈ شامل ہوتا ہے نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی ، ضعیف العمر بابے اور کم عمر بچے رکشے چلاتے اور سڑکوں پر موت کارقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.