سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام

0 82

جہلم: سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گزشتہ 4 ماہ سے شہر اور گردو نواح میں گیس کی 16سے 18 گھنٹے کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ سوئی نادرن گیس نے سردیوں کے موسم کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے کیلئے اپنے صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی تھی،گھریلو صارفین کو کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، موسم تبدیل ہو چکا ہے، مگر گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ آج بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

اب گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے ہی گیس میسر آ رہی ہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موسم تبدیل ہونے کے باوجود محکمہ سوئی نادرن گیس اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں نا کام دکھائی دیتا ہے۔

رہائشی علاقوں میں تقریباً 18 گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ گھریلو صارفین کو صبح، دوپہر اور شام گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جو کہ گھر یلو صارفین پر دسمبر سے فروری تک نافذ تھا۔

سوئی گیس صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ ماہ صیام کا آغاذ ہو چکا ہے، صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو جاری رکھا جائے تاکہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.