جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالاگجراں اوران کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرمان کی شناخت زبیر اور طاہرکے نام سے ہوئی ہے، اشتہاری مجرمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیاگیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ برس تھانہ کالاگجراں میں درج کیا گیا تھا۔
ایس ایچ اوتھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ برس تھانہ للِہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔