جہلم پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو پکڑ لیا، مال مسروقہ برآمد

0 87

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس معہ ٹیم کی اہم کارروائی،، چوری، موٹر سائیکل چوری اور راھبری کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلز، طلائی زیورات، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس معہ ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور راھبری کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت شاہ زیب اور عثمان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 6 موٹر سائیکلز، طلائی زیورات مالیتی 9 لاکھ روپے، 4 موبائلز، نقد رقم 45 ہزار روپے اور 3 پسٹلز برآمدہوئے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور قیمتی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں معہ ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.