جہلم میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، 28 سالہ نوجوان زخمی

0 119

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 28 سالہ نوجوان زخمی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 28سالہ یاور سکنہ سنگھوئی اپنے گھر جا رہا تھا تو راستے میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں یاور زخمی ہو گیا۔

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں شہری کو فائر لگنے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نوٹ لیتے ہوئے خود موقع پر پہنچ گئے، ڈی ایس پی صدرمیاں عبدالجبار کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

زخمی شہری کی شناخت یاور کے نام سے ہوئی ہے، جسے علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق یاور جہلم سے واپس اپنے گھر سنگھوئی آ رہا تھا جو راستے میں فائرنگ سے ملزمان نے زخمی کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.