جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس استعمال کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0 110

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں کی دوران ناکہ بندی فوری کارروائی، ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس استعمال کرنے، کلاشنکوف،ایمونیشن و میٹرولا سیٹ پاس رکھ کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس استعمال کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان اسرار اور مراد ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس لگا کر گھوم رہے تھے جن کو نا کہ بندی پر مشکوک جان کر کالا گجراں پولیس نے روکا۔

پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگا دی جس پر کالا گجراں پولیس نے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے تعاقب کر کے ملزمان کو روک لیا، دوران تلاشی ملزمان سے پولیس لائٹس، میڑولا سیٹ، کلاشنکوف و ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ خود کو سرکاری افسران ظاہر کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے نمٹا جائے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.