عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس مقصد کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام کیا جاتا ہے تمام افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کے پاس موجود ہیں ہم سب نے مل کر اپنے مسائل حل کرنے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم کے نواحی علاقے دارا پور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دارا پور پہنچنے پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر اندر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرنے اور عوامی مسائل پر فوری ایکشن پر ڈپٹی کمشنر کا زبردست خراج تحسین پیش کیا۔