جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مقرر کردہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا

0 38

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مقرر کردہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔

مختلف دکاندارسبزی اور فروٹ فروش سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پراشیاء خوردونوش فروخت کرنے کو تیار نہیں بلکہ وہ بر ملا اظہار کرتے ہیں کہ مقرر کردہ سرکاری نرخ ناموں پر اشیائے خوردونوش کی کسی صورت فروخت قبول نہیں، کیونکہ اس میں بچت نہیں خسارہ ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ معاونت کی وجہ سے دکاندار دلیرانہ لوٹ مار جاررکھے ہوئے ہیں گراں فروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے اختیارات تو دیئے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نا معلوم وجوہات کی بنا پر چپ سادھے ہوئے ہیں اور اگر انہیں کارروائیاں کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو وہ بڑے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے غریب ریڑھی چھابڑی فروشوں اور چھوٹے دکان داروں کو تختہ مشق بناتے ہیں ،بڑے بڑے بااثر دکانداروں کے سامنے خاموشی سے گزر جاتے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی ، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے اصلاح احوال اورگراں فروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.