جلالپور کینال کی بروقت تکمیل سے ایک بڑا علاقہ زرخیز ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا جلالپور ایریگیشن کینال کا دورہ، منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، منصوبے بارے محکمہ نہر اور دیگر محکموں سے بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز جلالپور نہر پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ نہر کے افسران کے ہمراہ مخلتف مقامات پر نہر کے کام کا مشاہدہ کیا۔
اس حوالے سے محکمہ نہر اور دیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ میں نہر پراجیکٹ کی تکمیل، پانی کی تقسیم اور مستفید ہونے والی زمینوں اور کام کے معیار بارے بتایا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بہت بڑا اور اہم پراجیکٹ ہے جس کی بروقت تکمیل سے ایک بڑا علاقہ زرخیز ہو جائے گا، اس لئے مقررہ مدت تک اس کو مکمل کرنا ضروری ہے۔