ٓملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئی

0 63

جہلم: شہر اور گردونواح میں ملاوت شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سرخ مرچ ،مصالحہ، ہلدی، گوشت، دودھ، دہی، دالیں، سوجی، بیسن سمیت دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل رنگوں اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ مافیاز نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لئے گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں۔

ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹلز، میرج ہالز، میرج گارڈن، مارکیز سمیت شہر کے بازاروں میں دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے جسے سادہ لوح صارفین خرید کر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہری بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص وغیر معیاری مصالحہ جات تیار کرکے فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف آپریشن کروایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.