جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر بھائیوں کا تشدد، آبائی گھر سے نکال دیا

0 213

جہلم کے محلہ عزیز آباد کے رہائشی پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد یوسف ولد سخی محمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل اوورسیز پاکستانی ہے اور عرصہ 40 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے ، ہر سال پاکستان آتا ہوں اور اپنے مشتر کہ مکان نمبری 167-B-114-4R عزیز آباد جہلم میں مکان کی بالائی منزل پر رہائش پذیر ہوتا ہوں اور زیریں منزل پر میرا حقیقی بھائی محمد شبیر ولد سخی محمد رہائش پذیر ہے۔

17 فروری 2023 کو میں واپس پاکستان آیا اور اس وقت سے لے کر مورخہ 15 مارچ 2023 سے اپنی بیوی کے ہمراہ بالائی منزل میں رہائش پذیر ہوں۔

15 مارچ 2023 کو سائل اپنی زوجہ کے ہمراہ اپنے سسرال واقعہ موضع کول پور تحصیل و ضلع جہلم گیا اور امروز سائل بوقت تقریباً 9 بجے صبح جب واپس اپنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ دروازے پر جو تالہ لگا تھا وہ کٹا ہوا تھا سائل نے زیریں منزل پر دستک دی جس پر جواباً مجھے کہا گیا کہ سائل کا مذکورہ گھر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔

اسی اثناء میں میرا بھتیجا معراج شبیر، میرا حقیقی بھائی محمد شبیر ولد سخی محمد ساکنائے 167-4-114-B عزیز آباد جہلم اور میرے حقیقی بھائی کا سالہ محمد یونس ولد محمد اشرف ساکن محلہ بابا مہدی شاہ باہر نکلے اور سائل نے استفسار کیا کہ میرے گھر کا تالا کٹا ہوا ہے جس پر محمد یونس مذکور نے کہا کہ سائل کا مذکورہ گھر سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے سائل کو آج ہم جان سے مار دیں گے اسی اثناء میں دیگر 2 الزام علیہان بھی سائل کے دست و گریبان ہو گئے ،سائل کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

سائل کے شور واویلا کی وجہ سے رضوان جانی ولد طالب حسین سکنہ محلہ عزیز آباد،حاجی منیر ٹھیکیدار، طالب لکڑی والا جو کہ ہمارا پرانا کرائے دارہے اور دیگر اہل محلہ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے الزام علیہان کی منت سماجت کر کے سائل کی جان بچائی، نیز مذ کورہ مکان میں سائل کا قیمتی سامان اور قیمتی دستاویزات موجود ہیں جس کی بابت سائل کو قیمتی سامان اور دستاویزات کے نقصان کا شدید خدشہ لاحق ہے جس کا اندازہ نہ ہے۔

الزام علیہان نے سائل کو زد و کوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور سائل کے ملکیتی مکان کے تالے توڑے ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.