جہلم: 9 اور 10 سالہ بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

جہلم: سول لائنز پولیس اور ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی 9اور 10 سالہ بچوں سے بدفعلی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس اور ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی 9اور 10 سالہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔
پہلے مقدمہ میں درخواست دہندہ والد کے مطابق ملزم ممتاز نے جھاڑیوں میں لے جا کر اس کے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ دوسرے مقدمے میں درخواست دہندیہ والدہ نے بتلایا کہ میرے بیٹے کو ملزم فرحان نے ورغلا کر حویلی لے گیا جہاں ملزم نے بدفعلی کی۔
دونوں متاثرہ لڑکوں کا میڈیکل کروا کر مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔