ضلع جہلم میں وقفے وقفے سے بارش، موسم یکسر تبدیل

جہلم: ضلع جہلم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ایک بار پھر موسم یکسر تبدیل ہو گیا، شہریوں نے گرم ملبوسات زیب تن کر لئے۔
بارش سے سردی ایک دفعہ پھر واپس لوٹ آئی، بارش سے موسم خنک ہو گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سنٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک موسم کی یہی صورتحال برقرار رہے گی اور مزید بارشوں کا امکان ہے اور ان دنوں میں وقفے وقفے کیساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
موجودہ بارش سے گندم کی فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔