فلڈ سیزن سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ اقدامات مکمل کرنے چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق منعقد ہوا جس میں ریسکیو 1122، محکمہ نہر، میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈی سی جہلم کو موسم گرما میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال اور سیلاب وغیرہ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلڈ سیزن سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ اقدامات مکمل کرنے چاہئے تمام حفاظتی سامان کی جانچ پڑتال اور مرمت کو بروقت مکمل کرکے قبل از وقت تیار حالت میں رکھا جائے۔