پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں چوتھے کانووکیشن 2023 کا انعقاد

0 122

جہلم: یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں چوتھے کانووکیشن 2023 کا انعقاد کیاگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز انجینئر ز بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (SI) قابل وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور کی مصروفیت کی وجہ سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز انجینئر ز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول، پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک سابق ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف پنجاب گوجرانوالہ کیمپس ، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی پنجاب یونیورسٹی لاہور، مسٹر محمد اکرم چوہدری، سابق ایڈمنسٹریٹر یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال چوہدری، ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف پنجاب گوجرانوالہ کیمپس نے اس موقع پر اپنی باوقار موجودگی سے شرف بخشا۔

ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کے ہمراہ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔700 سے زائد طلباء کو بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ، کامرس، کمپیوٹر سائنس اور قانون کے شعبے میں بیچلر ڈگری سے نوازا گیا۔

مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے تمام پاس آؤٹ ہونے والے امیدواروں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر کیمپس نے تقریب کے بہترین انتظامات پر تمام فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے خصوصاً ڈاکٹر نگینہ کنول سٹیج سیکرٹری، فراز اشرف خان ایگزام، کوآرڈینیٹر، محمد مبشر حسین اسسٹنٹ ایگزام کوآرڈینیٹر کی کاوشوں کو سراہا۔

تمام طلباء نے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں سے اپنی ڈگریاں وصول کیں۔ تمام طلباء ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد بہت پرجوش اور خوش تھے۔

آخر میں ڈائریکٹر کیمپس نے تمام معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور میڈیا پرسنز کا تقریب میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اوربہترین صحافتی خدمات پر جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں صدر محمد شہباز بٹ چیرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز،صدرالیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود,سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی ،عبدالباسط مجاھد،اصف جٹ،محمد امجد سیٹھی،سید آصف شاہ، رضوان سیٹھی، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر محمود،عادل جٹ، چوہدری دانیال عابد ،قاسم سجاد کو شیلڈز پیش کیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.