جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0 69

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطاق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سہیل اور شراب سپلائر نوید کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 1210 گرام چرس اور 90 لیٹر شراب معہ 1 بوتل شراب ولایتی برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان عدیل اور قاسم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.