صوبائی الیکشن 2023؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم، ٹکٹوں کے حصول کیلئے مقابلہ شروع

جہلم: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور داخل کرانے کا سلسلہ ختم ہو گیا، کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی گئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں میں پارٹی ٹکٹس کے حصول کے لیے مقابلہ شروع ہو گیا، پی پی25، 26، 27 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی سمیت آذاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے صوبائی حلقہ پی پی 25 اور پی پی 26 میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں ، پی پی 25 میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال ، پی پی26 سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال جبکہ ن لیگ کی طرف سے سابق ممبران پنجاب اسمبلی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔