پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ طارق حسین

جہلم: پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، من مانی قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو قانون کے شکنجہ میں لانا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈی کمشنر جہلم طارق حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے خو دساختہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں، جنرل سٹورز، سپر مارکیٹس اور ٹھیلے والوں سمیت ہر جگہ ریٹ کی چیکنگ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو خود ساختہ ریٹ پر سامان فروخت کرنیوالے دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے اور ماہ رمضان المبارک میں جو خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کیا جاتا ہے اس کو روکنے کیلئے سخت ایکشن کریں۔