میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

0 79

جہلم: میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دیں گے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم طارق حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ پر حکومت کا فوکس ہے اور ون ڈش، مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں میرج ہالز کی مسلسل اور سخت چیکنگ کریں اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ہالز مالکان کے خلاف بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج کروائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.