ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

0 83

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا جیل پہنچنے پر سپرٹنڈنٹ جیل نے ان کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے جیل میں جاری میڈیکل کیمپ، کچن، نوعمر قیدیوں کے حصہ کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے جیل میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل بارے استفسار کیا جبکہ جیل میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.