جہلم کرکٹ ایسوی ایشن کے انتخابات 3 کلبز کا اضافہ، مختلف کلبوں کے کا پی سی بی کیخلاف احتجاج

0 82

جہلم کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں غیرقانونی طور پر کلبز کا اضافہ کرنے اور سابقہ صدر سمیت دو کلبز کے صدور تبدیل کر کے ووٹنگ سے محروم رکھنے پر مختلف کلبوں کے عہدیداران کا پی سی بی کے خلاف احتجاج اور پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی ملک کے دیگر اضلاع کی طرح 25 مارچ کو جہلم کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونگے لیکن پی سی بی راولپنڈی ڈویژن کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر تین کلبز کا اضافہ کرکے پندرہ کی بجائے اٹھارہ کلب کر دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ دو کلبز کے صدر جن میں ایک ڈی سی اے کا سابق صدر مہر عمران رشید اور راجہ اسد محمود شامل ہیں ان کو بلاوجہ کلب کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

غیر آئینی الیکشن کے خلاف مختلف کلبز کے عہدداران نے احتجاجی طور پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیرآئینی الیکشن فی الفور روکے جائیں جب تک مطالبے پورے نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا اور اگر 2019 کی ووٹر لسٹ کے مطابق الیکشن نہ ہوئے تو الیکشن روکنے کیلیے ہائی کورٹ تک جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں شریک کھلاڑیوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.