جہلم پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 30 سے زائد کارکن گرفتار

جہلم: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مار کر 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار لیا گیا۔
جہلم پولیس کے طرف سے جہلم، دینہ، پنڈدادنخان اور سوہاوہ میں کئی کارکنوں کے گھروں پر گزشتہ رات گئے چھاپے مار کر کارکنوں کو گرفتارکیا گیا جبکہ تحصیل پنڈدادنخان ٹوبھہ سے بھی ریڈ کر کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
نذر حسین گرداور، سروبہ سے ملک عمران، ملک حفیظ، راجہ نیاز کو گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازا ں شخصی ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کو ممکنہ احتجاج کے اندیشے کے پیش نظر گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کیلئے چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔