ملازمین کے اعتماد پر پورا اتر نے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سلطان مجددی

0 66

جہلم: دفتر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلاز یونین آفس جہلم میں مرکزی صدر ایپکا سلطان مجددی تشریف لائے۔

ان کے ساتھ ہیڈ کلرک بلڈنگ ڈویژن جہلم لیاقت علی، مرکزی نائب صدر پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلاز جہلم حاجی محمد افضل سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب صدر ایپکا رفیع کنول کمرشل کالج پاپولیشن محکمہ تعلیم کے ملازمین نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی صدر ایپکا سلطان مجددی نے کہا کہ ملازمین نے ہم پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اتر نے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکسی ملازم کو مسائل کا سامنا ہو تو ہمارے دفتر کے دروازے 24/7 کھلے ہیں جب چاہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں اور ہم ان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مرکزی نائب صدر پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز حاجی محمد افضل بلوچ کی جانب سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.