چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا دورہ جہلم، زیر تعمیر ڈویژنل پبلک سکول جہلم کے کام کا جائزہ لیا

0 103

جہلم: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا دورہ جہلم، ڈویژنل پبلک سکول پر بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری نے سکول کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جہلم کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر ڈویژنل پبلک سکول جہلم کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق، اے ڈی سی طارق حسین، اے سی جہلم مبین احسن اور دیگر ضلعی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ ڈویژنل پبلک سکول پر دن رات کام جاری ہے اور اپریل میں یہاں کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا جو ضلع جہلم کے عوام کے لیے بہت بڑی نعمت ثابت ہو گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول سمیت عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور عوام کو درپیش تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.