پنجابی ثقافت دنیا بھر میں ایک منفرد اور الگ پہچان کی حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0 79

جہلم: قومی ثقافت ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہے، اپنی ثقافت کے ساتھ جڑ کر رہنے والی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہے، پنجابی ثقافت دنیا بھر میں ایک منفرد اور الگ پہچان کی حامل ہے۔ اپنی ثقافت کے فروغ کے لیے ہر فرد کا یکساں کردار ہے اور دنیا میں آپ کو روشناس کروانے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول جہلم میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سکول میں کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ پنجابی کلچر ایک سادہ اور وضع دار کلچر ہے خاص طور پر پنجابی زبان ہمارے کلچر کا بہت اہم حصہ ہے اور اپنی زبان پر ہر کسی کو ناز ہونا چاہیے اور پنجابی بولتے کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر محکمہ ایجوکیشن اور سکول انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ جنہوں نے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے ایک خوبصورت تقریب سجائی۔

تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے سکول میں پودے بھی لگائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.