حلقہ پی پی 26؛ چوہدری لال حسین اور چوہدری تسنیم ناصر گجر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جہلم: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر نے حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان عہدیداران اور ان کے چاہنے والے گجر ہاؤس سول لائن ڈیرے پر جمع ہونا شرو ع ہوگئے۔
چوہدری لال حسین اپنے بھائی سنیئر پارلیمنٹریں چوہدری خا دم حسین کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اس سے قبل وہ اسی حلقہ پی پی 26سے ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں، انہوں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں عوام نے ان کوشہنشاہ تعمیرات کالقب دیا ہے۔
ادھر حلقہ پی پی 25 سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے عوام کے پرزور اصرار پر حلقہ پی پی 26سے کاغذات نامزد گی جمع کروادئیے۔
کاغذ ات نامزدگی جمع کروانے سے قبل انہوں نے اپنے ڈیرے پر اپنے دوستوں اور ووٹرز کے لئے پر تکلف ناشتہ کا اہتمام کیا اور اپنے ساتھیوں سمیت ایک قافلے کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے گئے ،رستے میں عوام نے ان پر گل پاشی کی۔
اس موقع پر چوہدری تسنیم ناصر گجر نے کہاکہ میں عوام کے پرزور اصر ار پر حلقہ پی پی 26 سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔