ضلع جہلم میں ٹرانسجینڈرز اور ولنرایبل کمیونٹیز کے لیے تحفظ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

0 66

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع جہلم میں ٹرانسجینڈرز اور ولنرایبل کمیونٹیز کے لیے تحفظ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

تحفظ سنٹر کا افتتاح انسپکٹر عمران بیگ کی بیٹی وانیہ عمران اور آفس سپریڈینٹ کی بیٹی سحر بانو فاطمہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کیا،افتتاحی تقریب میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمٰن، پولیس افسران، ٹرانسجینڈرز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈرز کو عزت دینے کیلئے ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ آفیسر تعینات کیا گیا ہے، تحفظ سنٹر کے قیام پر شہریوں نے جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تحفظ سینٹر پر ولنرایبل کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے پڑھے لکھے پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کہا کہ تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈرز، منشیات کے عادی افراد، گونگے، بہرے، ذہنی معذور افراد، جنسی تشدد کا شکار خواتین اور بچوں کو ایک چھت تلے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.