ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کا دورہ

0 84

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کا دورہ، گرین بیلٹ کی بحالی اور خوبصورتی کے کام کا جائزہ لیا۔ گرین بیلٹ پر خوبصورت پھولوں کے پودے لگا کر مزید بہتر بنایا جائے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کا جائزہ لینے کے لیے راٹھیاں کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرین بیلٹ کی بحالی صفائی اور بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے گرین بیلٹ پر سدا بہار خوبصورت پھولوں کے پودے لگانے کی ہدایت کی اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں جہلم گرین بیلٹ کی نئی شکل دیکھنے کو ملے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.