ضلع جہلم میں الیکشن کی تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0 74

جہلم: الیکشن کی تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں، تمام ریٹرننگ آفیسر بروقت کاغذات جمع کرنے، سکروٹنی، نشانات الاٹ کرنے اور الیکشن کے فری اینڈ فیئر انعقاد کے لیے تیار رہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے آمدہ الیکشن برائے صوبائی اسمبلی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیداروں کو سہولت فراہم کرنا اور شکایات کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے تمام انتظامات کے حوالے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں مقرر کردہ مدت میں تمام پراسس مکمل ہو گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.