ضلعی انتظامیہ جہلم تاجروں سے مل کر شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 67

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم تاجروں سے مل کر شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپ کی تجاویز اور تعاون درکار ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے انجمن تاجران کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انجمن تاجران کے وفد کی قیادت چوہدری محمد عارف نے کی۔ تاجروں نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ آپ کا شہر ہے یہاں جو بہتری ہو گی اس کا فائدہ آپ کو ہی ہو گا اگر تجاوزات کو رضاکارانہ ختم نہ کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ ایکشن پر مجبور ہو گی۔ شہر کی صفائی کو مثالی بنانا ہمارا عزم ہے۔

سرکاری دوکانوں کی بندش کے حوالے سے تاجروں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرایہ جات کی عدم ادائیگی پر دوکانیں سیل کی گئی ہیں جس کی تیس فیصد ادائیگی پر دوکان کھول دی جائے گی سرکاری واجبات کی ادائیگی لازم ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.