جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

0 104

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش ملزمان سمیت 7 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش ملزم ازان اور وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 520 گرام چرس اور 20 بوتلیں شراب برآمد جبکہ 5 پتنگ فروش ملزمان علی، شارخ، عباس، نیک محمد اور ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 38 پتنگیں معہ ڈور برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ابرار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے 2 پتنگ فروش ملزمان حارث اور فہد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 10 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.