صوبائی الیکشن 2023؛ فواد چوہدری نے حلقہ پی پی 25 اور 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

0 119

جہلم (محمد امجد بٹ+ چوہدری عابد محمود) صوبائی الیکشن 2023، جہلم میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حلقہ پی پی 25 اور 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ سابق ایم پی اے تحریک انصاف ظفر اقبال نے بھی کاغذات جمع کروائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 25اور پی پی 26میں پیر کے روز کاغذات جمع کروا دئیے جبکہ پی پی 26 سے سابق ایم پی اے تحریک انصاف چوہدری ظفر اقبال نے بھی کاغذات جمع کروائے۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں ہم نے تاریخی پراجیکٹ شروع کئے ڈیڑھ سو سال سے رکے ہوئے کام اربوں کے فنڈز سے جاری ہیں، امپورٹڈ حکومت کے تمام حربے ناکام بنا کر ہم میدان میں اتر آئے ہیں اور ان عوام دشمن اور کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں، پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جس حلقے میں ملے گا وہاں الیکشن لڑیں گے اور جہلم میں حسب سابق کلین سویپ کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.