مردم شُماری کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0 44

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ مردم شُماری کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے ٹارگٹ مقرر کئے جائیں اور تمام سپروائزر اپنے بلاکس کو بروقت کرکے قومی فریضہ سر انجام دیں۔

انہوں نے یہ بات مردم شُماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مردم شُماری کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب گھر گھر جا کر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ 4 اپریل کی تاریخ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ڈی سی جہلم نے تمام ذمہ داران کو مردم شُماری کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.