محکمہ صحت پنجاب کا جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیکل کیمپ، تمام قیدیوں کے مختلف ٹیسٹ ہوں گے

جہلم: محکمہ صحت پنجاب کا جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیکل کیمپ قائم، تمام قیدیوں ہیپاٹائٹس بی، سی، ایڈز اور ٹی بی ٹیسٹ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ایک میڈیکل و سکریننگ کیمپ لگا دیا گیا ہے جس کا افتتاح سی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اور سپرٹنڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ عمران بٹ، تصور اقبال اور محکمہ صحت کی ٹیم موجود تھی۔
جیل سپرٹینڈنٹ نے بتایا کہ قیدیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ کیمپ اہم کردار ادا کرے گا۔ محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی، سی، ایڈز، ٹی بی کی مکمل سکریننگ کی جائے گی اور تمام قیدیوں کے ٹیسٹ مکمل ہونے تک کیمپ جاری رہے گا۔